اسلام آباد، شناختی کارڈ نہ بنوا نے پر 6 مہینے کی قید یا بھاری جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
18سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کیلئے درخواست ضرور دینا ہوگی وگرنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے۔
جاری بیان میں یہ بتایا گیا کہ نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔
بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30(e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عمر قید کے ملزم اسامہ کو رہا کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاگیا ۔
تحریری عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، بہت سے ابہام ہیں جس کی بنیاد پر ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے شک کا فائدہ فائدہ دیا جاتا ہے۔