لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے ونٹر لُکس میں اپنی منفرد اداؤں سے مداحوں کو گرویدہ کرلیا۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا لیکن فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی عروج حاصل کرلیا۔
ان دنوں ہانیہ عامر بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے معروف اداکارہ نے ونٹر لک میں کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
مذکورہ تصاویر میں ہانیہ سبز، گلابی، آسمانی اور سفید لائنز والا جاذبِ نظر سوئیٹر پہنی نظر آرہی ہیں جس کے نیچے انہوں نے سبز باڈی کون ڈریس پہن رکھا ہے، ہانیہ عامر کے کیوٹ ونٹر ڈریس کو خاص پسند کیا جارہا ہے۔
سوئیٹر پر آسمانی پھول بھی بنے ہوئے ہیں جو اس کو مزید دلکش بنا رہے ہیں جبکہ باڈی کون بغیر پرنٹ شدہ صرف سبز رنگ کی ہے، ہانیہ عامر نے لک کو مکمل کرنے کیلئے کانوں میں اسٹڈ پہنے اور شوز کے بجائے ہائی ہیلز کا انتخاب کیا۔
ہانیہ عامر کا یہ لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram