شدید دھند: گنے سے لدی ٹرالی کا کار سے تصادم، 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب دھند کی وجہ سے کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ تالیانوالہ کے علاقے میں پیش آِیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کی وجہ سے کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اپنے بچوں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، ایک سالہ موسیٰ اور رشتے دار بچے ایک سالہ رئیس سمیت جاں بحق ہو گئی۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار چلانے والا شخص شاہزیب بیوی اور بیٹے سمیت شدید زخمی ہوئے حادثے کے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں اور زخمیوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں تینوں شدید زخمی کو علاج کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter