ایلون مسک کاویکیپیڈیا سے انوکھا مطالبہ، 1 ارب ڈالر کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نے مشہور ویب سائٹ ویکیپیڈیا کو ایک ارب ڈالر کی عوض نام بدلنے کی پیشکش کی تھی، جس کو فری آن لائن پلیٹ فارم نے مسترد کر دیا تھا۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ برس مشہور فری آن لائن پلیٹ فارم ویکیپیڈیا کو ایک ارب ڈالر کے عوض نام بدلنے کی پیشکش کی تھی، جسے ویکیپیڈیا نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں ایلون مسک نے اس پیشکش کے اب بھی برقرار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف ڈوج ڈیزائنر نے اس پرانی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا۔ اس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا:
"یہ پیشکش واقعی ابھی بھی موجود ہے۔”

ایلون مسک نے اکتوبر 2023 میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے مالی معاملات پر تنقید کی تھی اور ان کی فنڈنگ کی ضرورت پر سوال اٹھائے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ویکیپیڈیا کو ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی، بشرطیکہ پلیٹ فارم کم از کم ایک سال کے لیے اپنا نام تبدیل کرے۔

مسک کی اس پیشکش کو ویکیپیڈیا نے مسترد کر دیا تھا، جس پر ایلون مسک نے مذاقاً اس اقدام کو "مزیدار” قرار دیا تھا۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے اب تک ایلون مسک کی حالیہ تجدید شدہ پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، اس پیشکش اور اس سے جڑے طنزیہ تبصروں نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا ویکیپیڈیا اس بار مسک کی پیشکش پر غور کرے گا یا پہلے کی طرح اسے مسترد کر دے گا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter