سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

اسلام آباد میں نئے بننے والے سیکٹر سی 14 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا، سیکٹر سی 14 میں پلاٹس کی بکنگ 30 دسمبر تک جبکہ الاٹمنٹ کے لئے اوپن قرعہ اندازی 14 جنوری کو ہوگی۔

latest urdu news

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے تعمیر ہونے والے سیکٹر سی 14 کا دورہ کیا گیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کو سیکٹر سی 14 کے ترقیاتی کام 15 فروری تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو سیکٹر سی 14 میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق سیکٹر سی 14 میں اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی، سیکٹر سی 14 میں پلاٹس حاصل کرنے کیلئے 30 دسمبر 2024 تک بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔

محمد علی رندھاوا کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو سیکٹر آئی 11 کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریف کیاگیا اور بتایا کہ سیکٹر آئی 11 کے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد ہی قبضہ الاٹیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکٹر سی 14 کو خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں اور مقامی رہائشیوں کیلئے پیش کیا جارہا ہے، سیکٹر سی 14 اسلام آباد کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے جسے بہترین و پُرسکون طرز زندگی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

latest breaking news in urdu