پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارت کے ایک بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کیا۔

latest urdu news

اس متعلق ترجمان پی ایم ایس اے کا بتانا ہے کہ 26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، بھارتی بحری جہاز کراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پی ایم ایس اے نے فوری طور پر مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچالیا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کا 1 میجر شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ 25 اور 26 دسمبر 2024 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔

latest breaking news in urdu