عمران خان اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی، چیئرمین پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں کون ملوث ہے اور کیسے پہنچا جائے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، پھر فیئر ٹرائل ہو، جوڈیشل کمیشن سے ہونے والا فیئر ٹرائل سب کو قابل قبول ہوگا۔

latest urdu news

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پٹیشن فائل کرچکی ہے، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف رہا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ سویلین کے حق میں فیصلہ دے گی، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بارڈر کےعلاقوں میں آپریشن کیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ افغانستان میں ایئر سٹرائیکس کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہے۔

latest breaking news in urdu