دمشق، شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شامی مبصرین کے مطابق جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
شامی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صید نایا جیل میں مظالم کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے، یہ شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔
دوسری جانب آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں طیارے کو تیزی سے نیچے آتے ہوئے اور پھر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔