گوگل والٹ پیمنٹ سسٹم پاکستان آنے کیلئے تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ بہت جلد پاکستان میں بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔

گوگل کی جانب سے موبائل پیمنٹ سسٹم گوگل والٹ (جسے گوگل پے بھی کہا جاتا ہے) کو پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اہم سروس جنوری 2025 میں پاکستان سمیت مصر اور وینزویلا میں لانچ کی جائے گی۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل پیمنٹس کے شعبے میں نمایاں پیشرفت لانا ہے، اور یہ اعلان گوگل کے ڈویلپر پیج پر کیا گیا ہے۔

latest urdu news

گوگل والٹ کیا ہے؟

گوگل والٹ 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ ایک ڈیجیٹل والٹ ہے جو صارفین کو اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اینڈرائیڈ فونز سے براہ راست ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔

گوگل والٹ میں بورڈنگ پاس، ایونٹ ٹکٹس، شناختی کارڈ، اور دیگر اہم ڈیجیٹل دستاویزات کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے، جو اسے ایک مکمل ڈیجیٹل بٹوے کی شکل دیتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

  • گوگل والٹ ایپ انسٹال کریں۔
  • اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں۔
  • ادائیگی کے لیے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ایڈ کریں۔
  • کم از کم ایک کارڈ ایڈ کرنے کے بعد، کانٹیکٹ لیس پیمنٹ کے ذریعے اسٹورز میں خریداری کریں۔

گوگل والٹ کی سیکیورٹی

یہ سروس ڈیجیٹل پیمنٹس کے لیے ایک محفوظ ترین طریقہ ہے۔

  • تمام ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں۔
  • ہر ٹرانزیکشن کے لیے منفرد کوڈ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے ڈیٹا چوری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
  • کانٹیکٹ لیس پیمنٹ کی سہولت کے باعث صارفین کو اپنے ساتھ کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، جس سے چوری یا نقصان کا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

گوگل والٹ پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے فروغ اور صارفین کے لیے آسانی کا ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

latest breaking news in urdu

ڈویلپر پیج پر جاری بیان / اسکرین شاٹ

ڈویلپر پیج پر جاری بیان / اسکرین شاٹ