عالمی شہرت یافتہ قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ قوال کلاسیکل گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد شیر علی خان انتقال کر گئے۔

پاکستان کے مشہور قوال بھائیوں کی جوڑی، شیر علی مہر علی، کا ساتھ ٹوٹ گیا۔ عالمی شہرت یافتہ قوال استاد شیر علی خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

latest urdu news

استاد شیر علی خان نے اپنی بے مثال گائیکی اور قوالی کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ وہ کلاسیکی موسیقی کے اصولوں کے ساتھ قوالی پیش کرنے کے فن میں ماہر تھے۔ ان کی اور مہر علی کی جوڑی کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کے لیے مدعو کیا جاتا تھا۔

استاد شیر علی خان کو قوالی اور کلاسیکل گائیکی میں بے مثال شہرت حاصل تھی، اور ان کا انتقال پاکستان کی موسیقی کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

latest breaking news in urdu