رونالڈو کی ٹھٹھرتی سردی میں سوئمنگ پول میں ڈبکی، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو فن لینڈ میں کرسمس کی چھٹیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے گزار رہے ہیں۔ وہیں انہوں نے برف میں اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں۔

مشہور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران فن لینڈ میں اپنی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو کو منفی درجہ حرارت میں برف سے ڈھکے ایک سوئمنگ پول میں ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

ویڈیو میں رونالڈو کے ساتھ ان کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر بھی موجود ہیں، جو والد کے چیلنج کو دلچسپی اور مسکراہٹ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ رونالڈو کی یہ مہم جوئی ان کے مداحوں کے لیے تفریح کا باعث بنی، جبکہ اس نے کرسمس کی خوشیوں کو بھی اجاگر کیا۔

رونالڈو نے اس سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر کرسمس کے حوالے سے ایک وی لاگ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے خاندان کے لیے اس تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرسمس ان کے لیے ایک خاص موقع ہے، کیونکہ وہ یہ وقت اپنے قریبی افراد کے ساتھ گزارتے ہیں، جو ان کے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter