حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھالیہ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فیصد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔

منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کسانوں کو درپیش مسائل پر آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں جبکہ حکمران اپنی مراعات میں 100 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

latest urdu news

حافظ نعیم الرحمان نے گندم کی امدادی قیمت پر حکومت کی غیر سنجیدگی اور وعدہ خلافی کو کسانوں کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان اپنی محنت سے اناج اگاتا ہے، لیکن شوگر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، جو گنے کی قیمت اپنی مرضی سے طے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مزدوروں اور کسانوں پر ٹیکس لگانے کا دباؤ ڈالتا ہے جبکہ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔

حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت اسکولوں کو نجی اداروں کے سپرد کر کے عوام سے مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہی ہے۔

کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

latest breaking news in urdu