چاہت فتح علی ’بدو بدی 2‘ کے ساتھ ایک بار پھر ’’ستم‘‘ ڈھانے لگے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منفرد گانوں کے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے مشہور گانے ’’بدو بدی‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے مشہور گانے ’’بدو بدی‘‘ کا نیا ورژن ’’بدو بدی 2‘‘ ریلیز کردیا ہے۔ گلوکار نے اس گانے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں۔

latest urdu news

گانے میں نوے کی دہائی کے مشہور گانے ’’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘‘ کی طرز اور بول کو اپنایا گیا ہے، جس پر چاہت نے اپنے منفرد انداز میں ’’بدو بدی‘‘ کا مرچ مسالہ چھڑکا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں بے باک لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گلوکار کی توانائی اور جوش دیکھنے کو ملتا ہے۔
latest breaking news in urdu
چاہت نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’نئے سال کے لیے خاص، چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے ’’بدو بدی 2‘‘ گانے کا تحفہ ریلیز کیا ہے۔‘‘ انسٹاگرام پر گانے کی شیئرنگ کے چند گھنٹوں بعد ہی اس گانے کو 13 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

frontpage hit counter