کرنٹ سے جاں بحق ہونیوالے 8 سالہ بچے کے والدین کو 48 لاکھ دینے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر سول جج کراچی شرقی کی عدالت کی جانب سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے 8 سالہ اذہان کے کیس میں ہرجانے کے دعوے پر بڑا فیصلہ سنا دیا گیا۔

سینئر سول جج کراچی شرقی کی عدالت نے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 8 سالہ اذہان کے کیس میں ہرجانے کے دعوے پر چھ سال بعد فیصلہ سنایا ہے۔

latest urdu news

عدالت کی جانب سے کے الیکٹرک کو لواحقین کو 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ 2017 میں بارشوں میں کمسن اذہان جان کی بازی ہار گیا تھا جس کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا، واقعہ میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح ہے کہ کے الیکٹرک گارڈ وائر لگانے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے کہ 23 جولائی 2017 کو 8 سالہ اذہان ماڈل کالونی کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

کے الیکٹرک کا مؤقف تھا کہ جس پول سے کرنٹ لگا ہے وہ کے ایم سی کا ہے مگر بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کرتی ہے، بارشوں میں گھروں سے نہ نکلنے کی آگاہی مہم کے الیکٹرک کی جانب سے چلائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود بچے کا گھر سے نکلنا اس کی غفلت ہے لہذا کے الیکٹرک کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہیں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter