کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی، وزیراعظم آزاد کشمیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا مشکور ہوں۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات مرتب کی گئیں۔ آزاد کشمیر میں منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

latest urdu news

چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کرسکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

چودھری انوار الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کو سستی بجلی کی سہولت فراہم کی جبکہ آرڈیننس عدالتوں میں چیلنج ہوسکتے ہیں، میں وہ سیاسی کارکن ہوں جس کی سب سے بڑی طاقت مذاکرات ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اسی حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو 3 روپے بجلی فراہم کی۔ اور اجلاس میں کشمیر میں وفاق کے منصوبوں کے علاوہ ہمارے ائیرپورٹس کو چلانے کی بات کی گئی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیرکا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی میں کشمیر کے مسائل کو ڈسکس کرنا بڑا اہم قدم ہے، کشمیر میں عوام نے ایک مسئلہ اٹھایا اور حکومت نے اس کو حل کیا۔

latest breaking news in urdu