زمیندار کے کتوں نے محنت کش کی بیوی کو نوچ ڈالا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ طور پر زمیندار نے محنت کش کی بیوی پر پالتو کتے چھوڑ دیے۔

بہاولپور، فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار کی جانب سے محنت کش کی بیوی پر پالتو کتے چھوڑ دیے گئے۔

latest urdu news

بہاولپور میں یزمان کے علاقہ چک 128 ڈی این بی میں پالتو کتوں کے حملے کے نتیجے میں محنت کش کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی بیوی گھر میں جلانے کے لیے علاقے سے لکڑیاں اٹھانے گئی تو زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے سابقہ دشمنی کی بناء پر میری بیوی پر کتے چھوڑ دیے اور شکاری کتوں نے میری بیوی کو بری طرح نوچ ڈالا۔

محنت کش نے اپنی بیوی پر کتوں سے حملہ کرانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے خاتون پر کتے چھوڑنے کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں مقامی زمیندار کے خلاف درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

latest breaking news in urdu