گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ترکیے میں گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ترکیہ کے صوبے بالی سیر کے ضلع کریسی کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم وزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔
اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وزیر داخلہ نے واقعے میں دہشتگردی کے عنصر کی تردید کی۔
دوسری جانب امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا گیا، جس میں اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا حکم بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کو ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی اسکولوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ امریکی فوج میں بھی ان کی بھرتیوں کو روک دیں گے۔