جیل جانا وزیراعظم کے عہدے کا حصہ ہے، وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے نہ اپوزیشن کی، جیل جانا وزیراعظم کے عہدے کا حصہ ہے اور وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بند کمروں میں نہیں ہوتے لیکن یہاں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور اس کا بھی کسی کو علم نہیں۔

latest urdu news

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی، جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے، جیل میں اچھی تربیت ہوتی ہے، ہم نے بھی جیل میں کافی عرصہ گزارا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاست میں راستہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں 9 سال جھوٹا کیس چلتا رہا۔ پاکستان کو اضافی صوبوں کی ضرورت ہے لیکن الگ صوبوں کے قیام پر کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

دوسری جانب، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب لائن پر آگئی، ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل اپوزیشن کے ساتھ اچھے ماحول میں بات ہوئی، سراہنا چاہیے، پیپلز پارٹی پہلے دن سے کہہ رہی ہے ہر مسئلے کا حل ڈائیلاگ سے ہوتا ہے، پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی اس سے نہیں دوسرے سے بات چیت کریں گے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter