پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بحال ہو گیا۔
نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کی جانب سے طالبان حکومت کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سے کابل میں ملاقات کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق خان اور افغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی ملاقات کے دوران کابل میں تعینات پاکستانی ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمٰن نظامانی، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان احمد نسیم وڑائچ اور وفد کے دیگر ارکان موجود تھے۔
سراج الدین حقانی اور صادق خان نے ساتھ پاک افغان تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد نے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی قیادت میں افغانستان کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب،سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب لائن پر آگئی، ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل اپوزیشن کے ساتھ اچھے ماحول میں بات ہوئی، سراہنا چاہیے، پیپلز پارٹی پہلے دن سے کہہ رہی ہے ہر مسئلے کا حل ڈائیلاگ سے ہوتا ہے، پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی اس سے نہیں دوسرے سے بات چیت کریں گے۔