راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
جج انسداد دہشت گردی عدالت امجد علی شاہ نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، عمر ایوب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق ایم پی اے لطاسب ستی نے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے ملٹری کورٹ نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی تھی، ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔