حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں، رہنما پی ٹی آئی کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے اراکین کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں ہوا جس میں فریقین کی جانب سے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

latest urdu news

اس متعلق رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ بات چیت کے ذریعے فیصلے کا اختیار کمیٹی کو حاصل نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی بات چیت کرے گی لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنا اس کا مینڈیٹ نہیں، ایک انٹرویو میں سینیٹر علی ظفر نے واضح کیا کہ فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکلتا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے اچھی بات ہے سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کر بات کررہی ہے، پہلے کوئی ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہیں تھا، مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter