85
چودھری شجاعت حسین کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیاگیا، چوہدری شجاعت نے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
چودھری شجاعت حسین نے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو بھی سراہا، چودھری شجاعت حسین کی جانب سے افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ خوشی ہے مولانافضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آئندہ بھی مسائل کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے۔
سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علاقے کے راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی، 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔