حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا، اسد قیصر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔

latest urdu news

سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت نے ہمارا عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے سابق وزیراعظم کی رہائی اور سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری زندگیاں 2 سال سے ختم ہو گئیں، صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں کہ آج کس جگہ پیشی ہے، مجھ پر چارپائی چوری کا مقدمہ درج ہے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں تلخیاں زیادہ ہیں، سابق وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا ن لیگ فائدہ اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی کی لڑائی سے علیحدگی پسندوں اور یوٹیوبرز کو فائدہ ہو رہا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter