سعودی عرب نے 3 سال بعد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی جانب سے 3 سال بعد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں مملکت کے سفارتی مشن نے 22 دسمبر سے دوبارہ کام شروع کردیا۔

latest urdu news

سعودی عرب نے سنگین حالات کی وجہ سے اگست 2021 میں مشن واپس بلالیا تھا لیکن اب مشن نے کابل میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کرنے کی حکومت سعودی عرب کی خواہش کی بنیاد پر 22 دسمبر سے کابل میں سلطنت کے مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے کے ایس ریلیف کے ذریعے افغانستان میں انسانی امداد، صحت، تعلیم، پانی، اور غذائی تحفظ جیسے منصوبے شروع کیے ہیں، جو افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام ہیں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter