سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری زندگیاں 2 سال سے ختم ہو گئیں، صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں کہ آج کس جگہ پیشی ہے، مجھ پر چارپائی چوری کا مقدمہ درج ہے۔
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں تلخیاں زیادہ ہیں، سابق وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا ن لیگ فائدہ اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی کی لڑائی سے علیحدگی پسندوں اور یوٹیوبرز کو فائدہ ہو رہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدان ہیں بندوقیں لیکر پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے، مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آتا ہے تو اچھی بات ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کی سیاسی اہمیت کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوششں ہو رہی ہے جو ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل میں تکنیکی غلطیاں تھیں، جس کو بنیاد بنا کر گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل واپس اسمبلی بھیج دیا۔