ڈی چوک احتجاج کیس: شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی چوک احتجاج کیس میں شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

اسلام آباد، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے ڈی چوک احتجاج کیس میں شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

latest urdu news

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر شبلی فراز کی 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی گئی۔

عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں 17 جنوری تک منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کیخلاف تھانہ مارگلہ، تھانہ ترنول، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔

latest breaking news in urdu