جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، چیف میٹرولوجسٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی بڑھ گئی ہے، سندھ کے کچھ علاقوں میں موسم سرد ہے،9 دسمبر سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار  ہے۔

latest urdu news

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 3 یا 4 جنوری کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

لاہور میں آج بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کے بعد گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے، پیشگوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور جنوری میں سردی کا یہ سیزن بھی خشک رہنے کا امکان ہے۔

latest breaking news in urdu