وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے۔

کراچی، لانڈھی بھینس کالونی کے قریب وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ گاڑی دوکان سے گیس بھروانے کے بعد کھڑی تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی جس میں گاڑی میں سوار 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ افراد ٹنڈو محمد خان سے واپس کراچی اپنے گھر آ رہے تھے، متاثرہ گاڑی میں گیس سلنڈر محفوظ حالت میں پایا گیا۔

دوسری جانب میاں چنوں میں 12 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سال کا بچہ اپنی بہن کے ہمراہ ملتان سے 3 روز پہلے اپنے کزن کی شادی میں میاں چنوں آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اچانک غائب ہوگیا تھا جس کے بعد اسے تلاش کیا گیا اور پھر اس کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چھب کلاں میں درج کیا گیا تھا۔

latest breaking news in urdu