39
لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم کمیٹی کمیٹی ہی کھیلتے رہے اور ہم پر میڈیا میں تنقید ہوتی ہے کہ یہ چھوڑ دیں وہ چھوڑ دیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساتھ نا دیتی تو 3 ماہ بعد پھر انتخاب ہونا تھا، پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد محبت اور شوق کا نہیں بلکہ مجبوری کا تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جو باہر سے ہے وہی اندر سے بھی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ بڑے مضبوط ہوتے ہیں وہ ہمیشہ اپنا فائدہ لیتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہونی چاہیے۔