9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہونی چاہیے، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم احسان بھولنے والے لوگ نہیں ہیں اور جس نے احسان کیا ہم اس کا احسان ساری زندگی یاد رکھتے ہیں، وعدوں کی تکمیل شروع ہوچکی ہے اور ایسا نہیں کہ ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے۔

latest urdu news

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے اور ملک میں اربوں ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو فائدے مل رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور میں عوامی مسائل حل ہوئے اور اب بھی مسلم لیگ ن کے دور میں عوام مسائل حل ہوں گے۔

9 مئی واقعے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کر کے دشمن کے ہاتھ مضبوط کیے گئے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تشدد کی سیاست کو فروغ دیا، عمران خان پر کرپشن سمیت مختلف مقدمات ہیں جبکہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے اور پرتشدد واقعات ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج 9 مئی مقدمات کے 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں لیکن 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہونی چاہیے، ملک دشمن عناصر نے 9 مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملے کیے جبکہ تنصیبات پر ایسے حملے پہلے کبھی نہیں کیے گئے۔

latest breaking news in urdu