پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔ پیدوار میں اضافہ ہوتے ہی پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے چاول کی عالمی پیداوار اور پاکستان کی نمایاں حیثیت پر روشنی ڈالی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پاکستان میں چاول کی پیداوار 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

latest urdu news

یہ ترقی پاکستان کو دنیا کے چاول پیدا کرنے والے ممالک میں 14ویں اور چاول برآمد کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر لے آئی ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ ایران، نائیجیریا، فلپائن، چین، اور انڈونیشیا دنیا کے بڑے چاول درآمد کنندگان میں شامل ہیں، جو پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter