صرف ایک فلم سے 7 کروڑ ڈالرکمانے والی مہنگی ترین اداکارہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضوں کی برابری کا مسئلہ عالمی سطح پر کئی برسوں سے زیرِ بحث ہے۔

دنیا بھر میں فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضوں میں فرق پر کافی عرصے سے بحث جاری ہے، جہاں خواتین اداکاراؤں کو مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔ لیکن ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سینڈرا بُلک نے اس روایت کو توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

latest urdu news

2013 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’گریویٹی‘ میں سینڈرا بُلک نے مرکزی کردار ادا کیا اور اس فلم کے ذریعے 70 ملین ڈالرز کما کر دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

اس فلم کے لیے انہیں پیشگی 20 ملین ڈالرز معاوضہ دیا گیا جبکہ فلم کے منافع میں 15 فیصد حصہ لینے کا معاہدہ بھی کیا گیا تھا، جس سے انہیں اضافی 50 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

فلم میں سینڈرا کے ساتھی اداکار جارج کلونی کو 35 ملین ڈالرز کا معاوضہ ملا، جو سینڈرا کی کمائی کا نصف تھا۔ یہ ایک اہم موڑ تھا جو انڈسٹری میں معاوضوں کے فرق کے خلاف ایک مضبوط پیغام بن گیا۔

ہالی ووڈ کی طرح بالی ووڈ میں بھی خواتین اداکارائیں معاوضوں میں امتیاز کا سامنا کرتی ہیں۔ پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں نے اس مسئلے پر کھل کر بات کی اور ہالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ سینڈرا بُلک کی یہ کامیابی اداکاراؤں کے لیے ایک امید کا پیغام ہے کہ محنت اور قابلیت کے ساتھ معاوضے میں برابری ممکن ہے۔

latest breaking news in urdu