مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں بھی مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں بھی مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم کر دیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ اب سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید بھرتیاں نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مسیحی قیدیوں کیلئے صوبہ بھر کی جیلوں میں کرسمس کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مسیحی قیدیوں کیلئے کرسمس تقریبات کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دیں۔

مسیحی قیدیوں کیلئے تمام جیلوں میں خصوصی کرسمس دعائیہ تقاریب ہوں گی، پنجاب بھر کی جیلوں میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔

latest breaking news in urdu