طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔

ایک سیمینار سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔

latest urdu news

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی Absolutely Not نہیں کہا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا کی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں اور نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے، پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔

latest breaking news in urdu