مذاکرات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، شبلی فراز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیے، مذاکرات کی صورت حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔

latest urdu news

سینیٹر نے کہا کہ عمران خان کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرسکتے ہیں، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی، جب تک سابق وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہو گی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہوسکے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت اپوزیشن کو ہینڈل نہ کر سکے تو ملک کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، ملک کے فائدے میں ہے کہ سیاسی استحکام ہو، اسی سے معاشی استحکام جڑا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، حکومت امن و امان اور باقی مسائل کو اکیلے حل نہیں کرسکتی، حکومت کے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ ہی انہیں عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔

latest breaking news in urdu