تیونس: کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

latest urdu news

تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کا بتانا ہے کہ افریقا سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے۔

تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں ایک گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے پر پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایسیکس کے علاقے ساؤتھ اوکینڈن میں 5 سالہ لنکن بٹن کی پراسرار موت نے پورے علاقے کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دی ہے، جبکہ قتل کے شُبے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت اور بچے سے تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter