ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری ہے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری ہے،عوام کو ملک کا فیصلہ کرنے دیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وکلا سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کو فیصلہ نہیں کرنے دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟ سیاسی انتشار ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، رول آف لا نہیں ہوگا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

latest urdu news

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام کی ناکامی اور ترقی نہ کرنا مہنگائی کی وجہ ہے، ہم آئی ایم ایف کو خود کہتے ہیں ہم نالائق ہیں، خود معیشت چلانے کے قابل ہوں تو آئی ایم ایف کی کوئی ضرورت نہیں، جن ملکوں نے اپنا نظام نہیں بدلا انہوں نے ترقی نہیں کی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہری ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مذاکراتی کمیٹی عمران خان نے تشکیل دی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیںاور نہ ہم نے کسی کے پاس جانا ہے، اگر کسی نے مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter