پشاور، رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، نہیں تو نہ کریں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مذاکراتی کمیٹی عمران خان نے تشکیل دی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہم نے کسی کے پاس جانا ہے، اگر کسی نے مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، جبکہ عدالت کا وقت تین یا چار بجے تک ہے، سوال یہ ہے کہ کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔