کوٹ محمدی میں قتل کا معمہ حل، بیوی، سالی اور دو آشنا گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ محمدی میں شوہر کی قاتل بیوی نکلی، پولیس نے بیوی، سالی اور دو آشناؤں کو گرفتار کرلیا۔

کوٹ محمدی میں شوہر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتول کی بیوی، سالی، اور دو آشناؤں کو گرفتار کر لیا۔ نواں کوٹ پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں چاروں مرکزی ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق مقتول شہباز کو اس کی بیوی ندا نے بہن ثناء اور دو آشناؤں، رحمان عرف مانا اور ببا، کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ ندا، جو نشے کی عادی اور بے راہ روی کی شکار تھی، اکثر اپنے شوہر کے روکنے پر مشتعل ہوجاتی تھی۔ ملزمان نے شہباز کو گلے میں نالے سے پھندا دے کر قتل کیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خاں اور ان کی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ یہ فوری کارروائی پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter