شردھا کپور نجی زندگی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم استری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی بھارتی اداکارہ شردھا کپور اپنی نجی زندگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔

بھارتی فلم استری سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور، جو اپنے نرم مزاج اور میٹھے لہجے کی وجہ سے مداحوں میں مقبول ہیں، ایک انٹرویو کے دوران نجی زندگی سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئیں۔

latest urdu news

انٹرویو کے دوران صحافی نے شردھا سے ان کی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں سوال کیا۔ صحافی نے بتایا کہ کارتک آریان نے ان کا نام ان اداکاراؤں میں شامل کیا تھا جو مبینہ طور پر ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ اس پر شردھا نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا، "ٹھیک ہے، اس نے وہی کہا جو اسے کہنا تھا۔ کیا آپ کے پاس میرے لیے کوئی اور سوال ہے؟”

شردھا نے پہلے بھی اپنی محبت کے بارے میں گفتگو کرنے سے گریز کیا ہے، لیکن اس بار وہ واضح طور پر سوال پر ناراض نظر آئیں۔

شردھا نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں، جیسے فلمیں دیکھنا، کھانے پر جانا، یا سفر کرنا، لیکن اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی نظر سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔

شردھا کو حال ہی میں فلم استری 2 میں راج کمار راؤ اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ دیکھا گیا، جس نے شاندار بزنس کیا۔

اداکارہ کی یہ ردعمل ان کی نجی زندگی کو خفیہ رکھنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے اور مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔

latest breaking news in urdu