زرتاج گل کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے زرتاج گل کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران جج نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ملزمہ کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔

اسکے بعد عدالت کی جانب سے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر زرتاج گل کی 5 مقدمات میں 5 ،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 9 جنوری تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی گیئں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن)  رانا تنویر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جب کہ اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی ہوا۔

latest breaking news in urdu