سکول کے احاطے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک،5 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کے احاطے میں فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وسکونسن، امریکی ریاست وسکونسن میں سکول کے احاطے میں فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے سکول میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک افراد میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ مشتبہ حملہ آور متعلقہ سکول میں ہی زیر تعلیم تھا جو واقعہ میں ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنیوالے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اس متعلق حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پولیس نے بتایا ہےکہ اسکول کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

latest breaking news in urdu