دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے، 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان شہید ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

latest urdu news

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

محسن نقوی کی جانب سے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ امید ہے میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے مستقبل قریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوگی اور ملاقات میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے مسئلے کے حل پر بات کی جائے گی۔

latest breaking news in urdu