49
بشکیک، کرغزستان کے صدرکی جانب سے وزیراعظم عقیل بیگ کو برطرف کر دیا گیا۔
کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرغز صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے بعد اب فلسطین کے مغربی کنارے پر بھی خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں آباد کی گئی غیر قانونی آبادیوں کی حفاظت کے نام پر خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔