اسلام آباد، سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ امید ہے میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے مستقبل قریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہو گی اور ملاقات میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے مسئلے کے حل پر بات کی جائے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی نمائندگی سے متعلق امور زیربحث آئیں گے اور ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
سینیٹر نے کہا کہ امید ہے تمام معاملات کو جمہوری طریقے سے ہی سرانجام دیا جائے گا اور بات چیت کے ذریعے سے ہی آگے چلنا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ امید ہے میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایک وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا،پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا۔