شرح سود میں بھاری کمی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرح سود میں بھاری کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد، افراط زر کی شرح میں بڑی کمی کے بعد شرح سود میں بھی بھاری کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس دوران افراط زر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور آئندہ ڈیڑھ مہینے کیلئے شرح سود کا تعین ہو گا۔

4 نومبر کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 250 بیسز پوائنٹس کم کر کے 15 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم افراط زر 4.9 فیصد کی سطح پر آنے کے بعد آج پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

تاجر برادری اور صنعتی شعبہ پالیسی ریٹ میں یکمشت بڑی کمی پر زور دے رہا ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا بلکہ فریقین نے مزید مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگا ہے۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک دن کا وقفہ بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرنے سے متعلق مشاورت کیلئے کیا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter