یونان کشتی حادثہ،1 پاکستانی کی موت، 47 بچا لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق، بچائے جانے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل، ہلاکتوں کا خدشہ، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ بچائے جانے والوں میں 47 پاکستانی شامل ہیں۔ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانہ یونانی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ جان سے جانے والے یا لاپتہ پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق کے لیے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ نے بچائے جانے والے پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ یہ واقعہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران پیش آیا، جس نے انسانی سمگلنگ کے سنگین خطرات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

latest breaking news in urdu