عوام حوصلہ نہیں ہاریں اچھے دن شروع ہوچکے ہیں، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوام حوصلہ نہیں ہاریں اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، مجھے یقین ہے پاکستان میں خوشیاں ضرور آئیں گی۔

latest urdu news

کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا بھائی ہیں، بہت اچھے اور جذباتی کھلاڑی ہیں، گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں لگا ہوا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لوگ وعدے اور دعوے کرتے رہے، میرے جانے کی باتیں ہوتی رہیں، میں تو پریشان ہوں، میرے بعد آنے والا کیوں نہیں آپا رہا؟

دوسری جانب رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ ہمیں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے احترام کا درس نہ دیں۔

سینئر رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر کہا کہ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے تسلیم کیا کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹف کا ذکر کیا مگر وفاقی وزیر عطا تارڑ کہتے ہیں کہ فیٹیف کا ذکر نہیں کیا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter