جنید خان نے کیارہ ایڈوانی کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، معروف پاکستانی اداکار جنید خان کی جانب سے کیارہ ایڈوانی کو پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا گیا۔

حال ہی میں معروف اداکار جنید خان نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا اور مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

latest urdu news

نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار جنید خان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے مائننگ انجینئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے لیکن انہوں نے مائننگ کی کبھی ملازمت نہیں کی اور نہ ہی انہیں مائننگ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار جنید نے انہیں بتایا کہ انہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں اور کہانیاں پسند ہیں، اس لیے انہیں ہریتیک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار پسند ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکاراؤں میں کیارہ ایڈوانی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اگر کبھی موقع ملا تو بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا، دونوں بہترین کام کر رہے ہیں جب کہ باقی فنکار بھی اچھا کام کر رہے۔

latest breaking news in urdu