مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، حافظ حمد اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے۔

latest urdu news

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے، ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ہے ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے صنعتی پیداوار اور رہنما مسلم لیگ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو شرائط رکھی ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔

شیخوپورہ میں واٹر فلٹریشن سکیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ تحریک انصاف کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں، تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام ساتھ نہیں دے گی۔

latest breaking news in urdu